• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’مائنس ون، ڈیوائیڈ بائی فور، ملٹی پلائی بائی زیرو۔‘‘
سرنے الجبرا کا سوال لکھوایا،
’’کیا جواب آیا؟‘‘
’’صفر!‘‘ میں نے بتایا۔
’’اوہو۔‘‘ انھوں نے تشویش کا اظہار کیا،
’’حاصل ضرب کے دائیں بائیں چھ صفر لگادو۔‘‘
’’لگادئیے۔‘‘ میں نے مطلع کیا۔
’’کیا جواب آیا؟‘‘
انھوں نے دریافت کیا۔
’’صفر!‘‘ میں نے آگاہ کیا۔
’’لعنت۔ اس کے آگے دس صفر اور لگادو۔‘‘
انھوں نے حکم دیا،
’’لگادئیے۔‘‘ میں نے تعمیل کی،
’’لیکن جواب صفر ہے۔‘‘
سر نے زچ ہوکر پوچھا،
’’ہر بار نتیجہ صفر ہی کیوں آرہا ہے؟‘‘
میں نے کہا،
’’سیاست میں مائنس ون کا نتیجہ ہمیشہ صفر نکلتا ہے۔‘‘
تازہ ترین