• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلے نہ آنے پر اپنے آپ کو مجرم تصور کرتی ہوں،کرسٹین لاگارڈے

اسلام آباد ( تنویرہاشمی ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائر یکٹرکرسٹین لاگارڈے نے اسلام آباد میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام "عالمی معیشتوں میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ "کے موضوع پر سیمینار میں دوران خطاب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے اشعار کے ذریعے بتایا کہ پاکستان کی کامیابی ان سنہری اصولوں میں مضمر ہے، کریسٹن لیگارڈ نے کہا کہ یہ میری زندگی کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور میں پاکستان میں پہلے نہ آنے پر اپنے آپ کو مجرم تصور کرتی ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ مجھے پہلے پاکستان آنا چاہئے تھا، کریسٹن لیگارڈ نے قائداعظم کے اتحاد ، تنظیم ،یقین محکم کے قول کو پاکستان کے لیے سنہری اصول قرار دیا اور کہا کہ اس پر عمل کر کے پاکستانی قوم اور قیادت اپنے اہداف حاصل کرسکتی ہے ، انہوں نے ایک موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے عزم اور کام سے لگائو سے متعلق فرمودات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ان فرمودات پر عمل کرکے پاکستان معاشی لحاظ سے مستحکم بن سکتا ہے ۔
تازہ ترین