• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن یقینی بنائے گا ،نواز شریف

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے دو ستانہ تعلقات قائم کئے ہوئے ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان ۜاور بھارت  کے در میان بنیا دی مسئلہ ہے۔اس مسئلے کا حل خطے  میں پا ئیدا ر امن کو یقینی بنا ئے گا، بھارتی فورسز نے سیکڑوں افراد کو بیدردی سے قتل اور کئی کو اندھا کر دیا ۔ انہوں نے یہ بات بر طانیہ کے مشیر برائے قومی سلا متی سر مارک لائل گرانٹ سے گفتگو میں کہی جنہوں نے وزیر اعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہو نے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لائل گرانٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت پا کستان کی کا میا بیاں قابل تعریف ہیں۔
تازہ ترین