• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہرالقادری نے عمران کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا

لندن /لاہور( این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک انصاف کے 2نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے،عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلیفون کر کے احتجاج میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔سربراہ عوامی تحریک نے اپنی جماعت کو دھرنے میں شرکت کی تیاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیںتاہم اپنی شرکت کا فیصلہ مشاورت کے بعد آئندہ چند روز روز میں کرینگے۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں ڈیڈ لاک ختم کرنے میں شیخ رشید احمد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور ان کی کوششوں او ربار بار کے اصرار پر ہی عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطہ کر کے انہیں دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ عمران خان نے عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو فون کر کے اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔ تحریک انصاف کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی عمران خان کی طرف سے ٹیلیفون کر کے دھرنے میں شرکت کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے ۔
تازہ ترین