• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشتیاں جلاکر اسلام آباد جارہے ہیں، ہمارا مقابلہ کرپشن کے شہنشاہ نواز شریف سے ہے، عمران خان

بٹ خیلہ،اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کہ دو نومبر کا میچ میری زندگی کا سب سے اہم میچ ہے جس میں مد مقابل ٹیم گیارہ جعلی کھلاڑیوں پر مشتمل کرپشن کا ٹولہ ہے،یہ میچ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ہمارا مقابلہ کرپشن کے شہنشاہ نوازشریف سے ہے۔ کرپشن ٹولے کے جعلی کھلاڑیوں میں ایزی لوڈ اسفند یار، کرپٹ زرداری، فضل الرحمن، اچکزئی ،شو باز، امیر مقام، اکرم درانی شامل ہیں۔ دو نومبر کو اسلام اباد میں نواز شریف پاناما لیکس پر تلاشی یا استعفیٰ دینگے،ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اتریں گے فتح مند ہو کر لوٹیں گے، وزیراعظم نواز شریف کے استعفی یا تلاشی دینے تک اسلام آباد میں رہیں گے، بیوروکریسی اور حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، سرکاری دفاتر کو جانے والے راستوں کو بند رکھیں گے،جب بھی نواز شریف پر کوئی دباو پڑتا ہے کنٹرول لائن پر ماحول گرم ہوجاتا ہے،وزیر اعظم خود کو اور اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے بھارت و اسرائیلی لابی سے اپیلیں کررہے ہیں، اگر میرے ٹیکس ریکارڈز ٹھیک نہیں تھے تو حکومت نے کیوں مجھے نوٹس نہیں بھجوایا جو گزشتہ تین سال سے اقتدار میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سخاکوٹ ملاکنڈ میں پارٹی کے جلسہ سے خطاب اور اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سخاکوٹ ملاکنڈ میں پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ڈاکوؤں کی ٹیم کا کپتان نواز شریف ، دوسرے نمبر وا ئس کپتان اسفندیار ولی خان تیسرا کھلاڑی آصف علی زرداری اور دیگر کھلاڑیوں میں مولانا فضل رحمان ، شہباز شریف ، امیر مقام ، اکرم درانی اور دیگر شامل ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ دو ونمبر کو اسلام اباد میں دس لاکھ افراد جمع ہونگے اور اتنی تعداد میں عوام جمع ہونے کے بعد نواز شریف خود یا تو تلاشی دینگے اور یا مستعفی ہوجائیں گے، اسلام اباد میں لوگ عمران خان کے لئے نہیں بلکہ اپنے اور پاکستان کے مستقل کو مضبوط اور محفوظ بنانے کیلئے جمع ہوجائیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دہمکیاں دی جارہی ہے کہ وہاں پولیس ہوگی اس لئے پنجاب پولیس کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی پولیس کسی کی غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات کو نہیں مانیں گی جمہوریت میں اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنا عوام کا حق ہے اس لئے پنجاب پولیس بھی قانون اور آئین کے دائرے میں رہے ورنہ غیر قانونی اقدامات کا ردعمل بھی سامنے آئیگا۔
تازہ ترین