• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم خواتین کو بیک وقت تین طلاقیں دینا ناانصافی ہے، مودی

لکھنو (جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے لگے ، انہوں نے  ملک میں مسلم خواتین کو بیک وقت تین طلاقیں دینے کی روایت کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان عورتوں کو مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اب ریاست اتر پردیش میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ مذہب اور برادری کے نام پر ہماری ماؤں بہنوں کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہونی چاہیے۔اتر پردیش بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی یونین ریاست ہے اور مسلمان وہاں کی آبادی کا بیس فیصد ہیں۔ اس موقع پر نریندر مودی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان خواتین کے حقوق کی بحالی کو یقینی بنانا ان کی حکومت کا ایک اہم فریضہ ہے۔
تازہ ترین