• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،علامہ گورمانی

کراچی (پ ر)سنی علماء کونسل پاکستان کے صدر علامہ اشرف گورمانی نے کوئٹہ پولیس ٹرینگ سینٹر پر دہشت گردحملہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے جوانوں اور پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ان دہشت گردوں کا نہ تو کوئی دین ہوتا ہے نہ ہی کوئی مذہب ہم پہلے بھی دہشت گردی کا ملکر مقابلہ کرتے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے ان خیالات کا اظہار جامعہ ابو بکر گلستان جوہرمیں منعقدہ سنی علماء کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میںشریک مفتی غلام مرتضیٰ مہروی،قاری محمد صدیق قادری،مولانا عمر فاروق قادری،مفتی محمد حسین فاروقی، صوفی عبدالقیوم سلطانی،مولانا سید غالب شاہ قادری، قاری صدیق امیر ،علامہ محمدخالد مہروی،قاری غلام سُبحانی، قاری محمد امین سیفی،صاحبزادہ اویس رفیق حسنی،مولانہ غلام دستگیر قادری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی صحت یابی اور شہید اہلکاروں کی مغفر ت کی دعا بھی کی۔
تازہ ترین