• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد اور انکے سیاسی سر پرست کسی رعایت کے مستحق نہیں،علامہ امامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ مختار امامی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردوں اور کالعدم جماعتوں کے رہنما دندناتے پھررہے ہیں، کوئٹہ میں کالعدم جماعت اور رہنمائوں کو کھلی چھوٹ دینا حکومتی دعووں پر زور دار طمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے تو کئی سیاستدان دہشتگردوں کے سہولت کار نکلیں گے۔ کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملہ کرنے والے ملک دشمن دہشت گرد گروہ ،ان کے سہولت کار اور سیاسی سرپرست کسی رعایت کے مستحق نہیں،ہم اس المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدری و یکجہتی اور اس مکروہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کو ملک کے طول و عرض میں پھیلائے بغیر اس ناسور سے جان چھڑانا ممکن نہیں۔
تازہ ترین