• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں حادثات، کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی بلال چورنگی کے پاس گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او نواز گوندل کا کہنا ہے کہ متوفیہ روڈ عبور کررہی تھی کہ اس دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت اور ورثا؍ کی تلاش کے لئے کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے۔ڈرگ روڈ ریلوے چوکی کی حدود ڈرگ روڈ کالونی گیٹ کے پاس گرین لائن ٹرین کی زد میں آکر 20سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،چوکی انچارج اے ایس آئی ارشد کیانی کا کہنا ہے کہ متوفی کالج کےیونیفارم میں ملبوس تھا اور اس کے پاس سے جو کتابیں ملی ہےں وہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی ہے ، لیکن کسی بھی کتاب پر متوفی کا نام نہیں لکھا ہوا ہے ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے۔مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن 10نمبر فقیر کالونی پریشان چوک کے قریب گھر میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ عمران ولد مکرم شاہ جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو ورثاءقریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد ورثاءبغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے پولیس واقعہ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے ۔
تازہ ترین