• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں فٹ بال گرائونڈ پر شادی کی تقریبات کا سلسلہ ختم کیا جائے،اقبال شیخ

کراچی (پ ر) محمڈن اسپورٹنگ فٹ بال کلب لانڈھی کے سیکریٹری جنرل اقبال شیخ نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان اور چیئرمین ضلع کورنگی سے اپیل کی ہے کہ محمڈن اسپورٹنگ فٹ بال کلب کے میدان واقع بابر مارکیٹ لانڈھی نمبر 3میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرایا جائے۔ میدان میں تقریبات منعقد ہونے سے کلب کی کھیل کی سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کا عملہ ایسی تقریبات منعقد کروانے والوں کی مبینہ سرپرستی کررہا ہے، ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے فروغ کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین