• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دہشتگردی میں افغانستان اور بھارت ملوث ہیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کوئٹہ میں پولیس سینٹر میں ہونے والی دہشت گردی پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ  اس کارروائی کے پس منظر میں افغانستان اور بھارت  کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں ،پاکستان کو عالمی سطح پر اس واقعہ کو اٹھانا چاہئے، انہوں نے کہا کوئٹہ میں بھارتی  دہشت گرد کلبھوشن کے پکڑے جانے کے بعد پاکستان نے اس حوالے سے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی عالمی سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کام یابی کے بعد پچھلے چند ہفتوں سے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کا مقصدپاکستان میں انتشار پیدا کرنا ہے ۔
تازہ ترین