• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دہشتگردی میں بیرونی سازش کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، عبدالرحمٰن سلفی

کراچی (پ ر) امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کوئٹہ میں پولیس کیمپ پر دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات میں بیرونی سازشوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ دہشتگردی کے تدارک کیلئے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پروگرام کو مزید وسیع و مضبوط بنایاجائے وہ مرکز جماعت بزنس روڈ پر فکری و تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے  تھے جس کے مہمان خصوصی صوبہ پنجاب سے آئے ہوئے جماعت کے ناظم اعلیٰ مولانا زاہد ہاشمی الازہری تھے اجلاس سے ممتاز علماء اہلحدیث شیخ محمد انس مدنی، علامہ ڈاکٹر طاہر عبداللہ محمدی، مفتی جاسم سلفی، مولانا طفیل عابد، مولانا ابراہیم جونا گڑھی، مولانا محمد نعیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران حشمت اللہ صدیقی ، عمران احمد سلفی، فیصل سلفی، عبیداللہ سلفی، محمد محسن، مولانا یوسف نعیم، عبدالسلام سلفی، عاصم شیخ و دیگر بھی موجود تھے اجلاس سے مہمان خصوصی مولانا زاہد ہاشمی الازہری نےبھی خطاب کیا۔ 
تازہ ترین