• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار، 87 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار،  100 انڈیکس 87.27 پوائنٹس کی کمی سے 40764.76 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 32 ارب 66 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 470 روپے کی کمی رونماہوئی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 10 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار 622 روپے اور خرید و فروخت میں بھی 8 کروڑ 99 لاکھ 76 ہزار 120 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 87.27 پوائنٹس کی کمی سے 40764.76 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 284 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 36 کروڑ 78 لاکھ 91 ہزار 560 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 58 کروڑ 35 لاکھ 56 ہزار 274 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 48 ارب 90 کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار 234 روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 16 ارب 24 کروڑ 49 لاکھ 89 ہزار 764 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 10 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔  سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 68.35 روپے کے اضافے سے 1435.45 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شپہائر ٹیکسٹائل ایس ڈی کے حصص کی سودے بھی 58.58 روپے کی تیزی سے 1230.24 روپے پر بند ہوئے۔
تازہ ترین