• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو کا ماریشس اسلامک چیمبر آف کامرس کا دورہ

کراچی(پ ر)ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نےوفد کے ہمراہ ماریشس اسلامک چیمبر آف کامرس کادورہ کیا۔وفد میں ڈائریکٹر جنرل (امریکا اورایشیا ڈویژن )رافیو بشیر شاہ،ایکٹنگ چارج ڈی افیئرز برائے ماریشس کے کے احسان،قائم مقام ٹریڈ اتاشی فیصل ادریس سمیت پاکستان کے کاروباری وفود بھی شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ماریشس اسلامک چیمبر آف کامرس نے کہا کہ پاکستان سے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد کی آمد کا مقصدصرف اور صرف نیٹ ورکنک کا فروغ ہے۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ وینچرزاور مضبوط دو طرفہ تجارتی و کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی کمپنیوں اور انٹرپرینیورز کوملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر ٹی ڈیپ کے سی ای او نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
تازہ ترین