• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت لائیو اسٹاک و فشریز، پیداوار منافع بخش بنانے اور ویلیو ایڈیشن کیلئے مختلف پروگرامز پر غور

  کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر پر سن بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ  ناہید میمن نے کہا ہے کہ ایس بی آئی محکمہ زرا عت اور محکمہ لا ئیواسٹا ک و فشریز کے تر قیا تی منصوبو ں اور ان محکمو ں کی متعلقہ پیداوا ر کو مقا می اور بین الاقوا می خریداروں ،تا جرو ں ،ما ر کیٹو ں اور سر ما یہ کا رو ں کے ساتھ مر بو ط کر نے کے لئے تما م تر تعا ون ،مدد اور ما ہرا نہ مشورے فرا ہم کر ے گا ۔یہ با ت انہو ں نے  منگل کواپنے دفتر میں محکمہ زرا عت ،محکمہ لا ئیواسٹا ک و فشریز ،محکمہ منصو بہ بندی و تر قیا ت اور ورلڈبینک کے نما ئندوں کے ساتھ ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سندھ کی زر عی پیدا وار اور لا ئیواسٹا ک و فشریز سے حا صل ہو نے والی پیداوار کو ویلیو ایڈیشن اور اس پیدا وار کو منا فع بخش بنا نے کے لئے مختلف پرو گرا مز پر غو ر کیا گیا ۔اجلا س کو بتا یا گیا کہ سندھ میں صر ف تھر کے دیہا ت سے رو زا نہ 20ہزا رلیٹر دو دھ حا صل کیا جا تا ہے جسے معمو لی سی منصو بہ بندی کے ساتھ رو زا نہ 40ہزا ر لیٹر اور اس سے دُگنا کیا جا سکتا ہے ۔اس طر ح سندھ کی پیاز ، لا ل مر چ ،چاول اور کھجو ر کی پیدا وار کو بھی زیا دہ منا فع بخش بنا نے کے بہت سے منصو بے ہیں جن میں ورلڈبینک بھی معا ونت کو تیا ر ہے لیکن ان منصوبو ں کے لئے ما ر کیٹ اور ما ہرا نہ مشا ورت سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ فرا ہم کر ے ۔چیئرپر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے زر عی اور لا ئیواسٹا ک سے حا صل شدہ پیدا وار کی ویلیو ایڈیشن کے لئے ورلڈ بینک کے تعا ون کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ محکمہ زرا عت اور محکمہ لا ئیواسٹا ک و فشریز نے اپنی پیدا وار کی ویلیو ایڈیشن کے پرو گرا م پیش کریں تا کہ سندھ انٹر پرا ئز ڈیولپمنٹ فنڈ اس ضمن میں مزید پیش رفت کر سکے ۔ 
تازہ ترین