• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، کچرے اور بیکار اشیاء سےبنائے گئے فن پاروں کی نمائش

 جامشورو(نامہ نگار)سینٹر آف ایکسیلینس آرٹ اینڈ ڈئزائن مہران یونیورسٹی جامشورومیں آرکیٹیکٹ سال سوئم کے شاگردوں نے ناکارہ اشیاء اور کچرے کی بیکار چیزوں سے خوبصورت ماڈل اور فن پارے بناکر نمائش کے لئے پیش کئے ۔ نمائش کا افتتاح سینٹر آف ایکسیلینس آرٹ اینڈ ڈئزائن کے ڈاریکٹر پروفیسر بھائی خان شر نے کیا ۔ نمائش میں مریم ابڑو، راول، شمائلہ،تانیہ ، فائزہ،بلال اور دیگر شاگردوں نے ناکارہ اور کچرے کی اشیاء خراب پہیے ،شیشیوں اور بوتلوں کے ڈھکنوں اور پرانے کلنڈرز اور ردی خالی ماچس کی ڈبیوں لوہا اور دیگر میٹریل سے بنائے گئے اپنے اپنے فن پارے گلدان، کرسیاں ،آئینہ ڈیکوریشن، ڈریسنگ ٹیبل، اور گھر کی سجاوٹ کی اشیاء نمائش میں رکھیں۔
تازہ ترین