• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی آہنگی کو باہمی مشاورت کے ذریعے فروغ دیا جاسکت اہے، پیر مسعود چشتی

ہڈرز فیلڈ (زاہد انور مرزا) سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سابق سیکرٹری قانون پنجاب پیر مسعود چشتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہماری بقا ہے اور مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو باہمی مشاورت سے ہی فروغ دیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہڈرز فیلڈ کے مقامی ہوٹل میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت مخدوم طارق محمود الحسن کی طرف سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی ہر مشکل گھڑی میں دل کھول کر امداد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میزبان مخدوم طارق محمود الحسن نے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز پاکستان امن کا گہوارہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کے بے شمار مسائل ہیں جن کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لیبر پارٹی کے رہنما رانا زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی مفاد کی خاطر امن و امان برقرار رکھیں۔ معروف قانون دان مقبول ملک نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں فوج کا اہم کردار ہے۔ نبیل جاوید نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میزبان مخدوم طارق محمود الحسن نے ادا کیے۔
تازہ ترین