• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں کو قیدیوں کی بحالی کی شرح میں اضافے کی ضرورت پر زور

لندن (جنگ نیوز) جیلوں کو بحالی کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے۔ دی رائل سوسائٹی آف آرٹس نے کہا ہے کہ مجرموں کو دوبارہ جرم کرنے سے روکنے کیلئے جس سے اربوں پونڈ نقصان ہوتا ہے۔ سروس کو بہتر بنانے اور اس کی اوور ہالنگ ضروری ہے۔ سٹاف میں اضافہ کیا جائے تاکہ مجرموں کی نگرانی میں اضافہ ہو۔ حکومت نے کہا ہے کہ اس نے مجرموں کو بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ سوسائٹی نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں پرزن سروس عوام کے تحفظ میں ناکام ہورہی ہے کیونکہ وہ مجرموں کو بحال کرنے میں کافی کام نہیں کرپا رہی۔ سوسائٹی زندگی کے تمام شعبوں میں کریٹی وٹی کو فروغ دینا چاہتی ہے اور اس نے مجرموں کی بحالی کے طریقے ڈھونڈنے پر ایک سال ریسرچ کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے لیڈر شپ کا عدم تواتر ایک ایسے نظام کو جنم دے رہا ہے جس سے عوام کو خطرے اور جرائم میں کمی نہ ہونے کا سامنا ہے۔ سوسائٹی حکومت کی جانب سے پرزن ریفارم کے عہد کو سراہتی ہے اور وزارت انصاف سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نیشنل ری ہیبلی ٹیشن سٹرٹیجی وضع کرے۔ گزشتہ سال سابق جسٹس سیکرٹری مائیکل گوو نے مجرموں کے دوبارہ جرائم کرنے کی شرح کو ہولناک قرار دیا تھا۔ ان کے جانشین لز ٹرس اس حوالے سے پلان وضع کرنے والی ہیں جس کا مقصد سیفٹی اور ریفارم ہے۔ وزارت انصاف کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے مجرموں کی تعداد میں کمی اور آئندہ جرم کرنے سے روکنے کے لیے ان کی بہالی کا عزم کر رکھا ہے۔ روز آنے والے ہفتوں میں وائٹ پیپر میں سیفٹی اور ریفارم کے لیے اپنے پلان کی مکمل تفصیلات وضع کریں گے۔ اس وقت مجرموں اور کمیونٹیز کو بہتر بنانے کے لیے پروبیشن سسٹم کا جامع ریویو عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد مجرموں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔
تازہ ترین