• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے یٰسین ملک کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہے، غلام سرور

لوٹن (نمائندہ جنگ) جے کے ایل ایف لوٹن کے سینئر رہنما حاجی ملک غلام سرور نے فرنٹ کے مرکزی چیئرمین یٰسین ملک کی شدید علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے چیئرمین فرنٹ کے ساتھ ناروا سلوک اپنا رکھا ہے۔ فرنٹ کی مہذب دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے آزادی کی جدوجہد سرد نہیں ہونے دیں گے، یہی مقبول بٹ شہید کا درس ہے۔
تازہ ترین