• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30سیکنڈ کی بات چیت جو وزن میں کمی کا سبب بن سکتی ہے

لندن (جنگ نیوز) 30سیکنڈ کی بات چیت جو وزن میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ مریضوں سے وزن میں کمی کی 30سیکنڈ کے لیے بات کرنے والے ڈاکٹر ڈرامائی اثر کرسکتے ہیں۔ یہ دعویٰ ایک سٹیڈی میں کیا گیا ہے۔ ایسے کچھ افراد فری ویٹ لوس پروگرام کی پیش کش کے بعد10فیصد وزن کم کرسکے جن کا وزن میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ریسرچ کرنے والوں نے کہا ہے کہ30سیکنڈ کی بات بہت متاثرکن ہوسکتی ہے۔ بشرطیکہ ڈاکٹر ایسا کرنے میں راضی ہوں۔ رپورٹ پیش کرنے والوں کی ریسرچ لانسٹ جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کا مشورہ مریضوں کے لیے دل آزاری کا سبب نہیں بنا، بلکہ اس کا اچھا اثر ہوا۔ یونیورسٹی کے پروفیسر پال ایو یارڈ نے بی بی سی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ وزن میں کمی کو بلڈ پریشر اور سموکنگ روکنے جیسی عادات میں شامل کیا جائے۔
تازہ ترین