• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار عورت کا نظام انصاف سے شکوہ

لندن (جنگ نیوز) امام کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی عورت نے کہا ہے کہ اسے نظام انصاف نے ناکام بنادیا، وہ اسے گرفتار کرانے میں کامیاب ہو گئی تھی مگر وہ جیل جانے سے قبل فرار ہو گیا۔ 58سالہ حفیظ الرحمن کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ تاہم وہ بنگلہ دیش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے کہا ہے کہ وہ اسے واپس لانے کی کوشش کررہی ہے۔ عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کا سلسلہ کریڈلی ہیتھ مسجد میں1980ء کے عشرے میں شروع ہوا تھا جب اس کی عمر صرف7سال تھی۔ حفیظ الرحمن بیمار ہونے کا بہانہ بناکر وولور ہمپٹن کرائون کورٹ نہیں آیا جہاں اس کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کیا جانے والا تھا اور کسی طرح بنگلہ دیش فرار ہوگیا۔ جس پر عورت شدید غصے میں ہے۔
تازہ ترین