• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ برسلز کےتحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل تقریب ہوگی

برسلز (نمائندہ جنگ) سفارتخانہ پاکستان برسلز لگسمبرگ و یورپی یونین کے تحت27اکتوبر شام چھ بجے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پروگرام میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ یورپی مندوبین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے حالات و واقعات پر مبنی دستاویزی فلم اور تصاویر کے ذریعے بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا جائے۔ پروگرام میں سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے خصوصی خطاب کریں گی۔
تازہ ترین