• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ پیر سید زبیر شاہ بخاری وفات پاگئے

برسلز (نمائندہ جنگ) نامور مذہبی سکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بلجیم کے تایازاد بھائی علامہ پیر سید محمد زبیر شاہ بخاری گزشتہ روز گکھڑ منڈی، گوجرانوالہ (پاکستان) میں انتقال کرگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر پاکستان بھر کے نامور علمائے کرام و مشائخ عظام، سیاسی و سماجی اور مذہبی حلقوں نے خانوادہ سادات سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح بلجیم اور یورپ بھر سے مختلف شخصیات اور تنظیمات کے نمائندہ افراد نے علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری سے ان کے تایازاد برادر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ اس حوالے سے انشاء اللہ27اکتوبر بروز جمعرات8:30بجے ختم قل شریف کے سلسلہ میں جامعہ مدینتہ الرسول برسلز میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام قریب و جوار میں بسنے والے اہل ایمان اس دعائیہ تقریب میں شامل ہوکر ثواب دارین حاصل کریں۔
تازہ ترین