• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں ساتویں،ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری ٹیسٹ سیریز جیتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہوم گرائونڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مضبوط قلعہ بن گیا ہے۔ پا کستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں دوسری ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ اس سے قبل اس نے 2002 میں شارجہ میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔ اس وقت پاکستان کے کپتان وقار یونس تھے۔ پاکستانی ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے علاوہ کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست نہیں ہوئی ہے ۔اس نے سات سیریز جیتی ہیں اور تین برابر رہی ہیں۔ مصباح الحق جنھوں نے ابوظہبی ٹیسٹ میں عمران خان کا پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 48 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کا ریکارڈ برابر کیا ہے، وہ اب تک 24 ٹیسٹ جیت چکے ہیں ۔ عمران خان نے 14 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ابوظہبی کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے  کر پاکستان نے مسلسل دسویں انٹر نیشنل فتح اپنے نام کی۔کارڈف میں انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل اور اولڈ ٹریفورڈ کے ون ڈےانٹر نیشنل میں کامیابی کے بعدپاکستان نے موجودہ سیریز میں آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔موجودہ سیریز میں تینوں ون ڈے،تینوں ٹی ٹوئینٹی کے بعد لگاتار دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔
تازہ ترین