• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ بطور آل رائونڈر پاکستان ٹیم میں جگہ پانے کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم میں اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے جگہ گنوانے کے بعد اب محمد حفیظ کو خیال آہی گیا کہ بولنگ کے بغیر انہیں پاکستان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔وہ بطور آل رائونڈر اسکواڈ میں جگہ پانے کے خواہاں ہیں، اس لئے اب انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ سابق کپتان اور آل رائونڈرمحمد حفیظ بائیومکینک ٹیسٹ دینے کیلیے تیار ہیں ان کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری سے سو فیصد نجات نہیں پا سکا تھا، اس لیے بولنگ ایکشن کے ریویو کیلیے تیار نہیں تھا۔ اب مکمل صحتیاب ہونے کے بعد پی سی بی سے کہا ہے کہ آئی سی سی سے بائیومکینک ٹیسٹ کی تاریخ لینے کیلیے درخواست کردیں، انھوں نے کہا کہ جولائی 2015 میں بولنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ بطور بیٹسمین بھی کارکردگی بُری نہیں رہی، میں اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز پر منحصرہے کہ دورئہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں وہ میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں خراب کارکردگی کے بعد محمد حفیظ کو پاکستان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔سمیع اسلم کی کارکردگی نے انہیں کی جگہ خطرے میں ڈال دی ہے۔
تازہ ترین