• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کائونٹی ڈربی شائر کا عمران طاہر سے معاہدہ

لندن(نیوز ایجنسیز) انگلش کائونٹی کلب ڈربی شائر نے آئندہ سیزن کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اسپنر عمران طاہر سے معاہدہ کر لیا، عمران طاہر کائونٹی چیمپئن شپ میں شرکت کے ساتھ ہی چھ مختلف کائونٹی کلب کی طرف سے کھیلنے کا مارکس نارتھ کا ریکارڈ بھی برابر کر لیں گے۔ معاہدے کے تحت عمران طاہر جون 2017ء سے کلب کو دستیاب ہوں گے تاہم ان کی شرکت کا انحصار ان کی انٹرنیشنل مصروفیات  پر ہو گا۔ واضح رہے کہ عمران طاہر اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بولر ہیں جبکہ ون ڈے بولرز میں ان کا تیسرا نمبر ہے۔
تازہ ترین