• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور چودھری مرحوم کی94ویں سالگرہ خاموشی سے گذر گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسو سی ایشن کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر انور چوہدری کی 94ویں سالگرہ 25 اکتوبر بروز بدھ منائی گئی۔2008 میں انتقال کرجانے والے انور چوہدری کو پاکستان اور انٹرنیشنل باکسنگ میں نمایاں مقام حاصل رہا۔ ان کے انتقال کے بعد پاکستانی باکسنگ کوآنے والے عہدیداروں نے تباہی اور بربادی کی منزل پر پہنچا دیا ہے۔ موجودہ فیڈریشن اس عظیم شخصیت کی قربانیوں کو بھول چکی ہے اور اس کو یہ توفیق بھی نہیں ہوتی ہے کہ پروفیسر انور چوہدری کی برسی یا سالگرہ پر کوئی چھوٹی موٹی تقریب کا ہی اہتمام کرے۔مرحوم 1957-2008 تک پاکستان باکسنگ فیدریشن میں انتہائی اہم کردا رادا کیا۔
تازہ ترین