• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، علماء

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) قوم کو متحد ہوکر دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارے کی پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے خودکش حملہ ہو یا دہشت گردی اسلام کسی صورت تخریب کاری کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کاظہار صوبائی خطیب مولانا انوارلحق حقانی ، ڈاکٹر عطا لر حمان، مولانا عبدالرحیم رحیمی، اور مولانا عبداللہ منیر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھو ں نے کہا کہ امریکا ، اسرائیل اور ہمارے پڑوسی ممالک پاک چین راہداری سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ اور ان منصوبوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی سی میں بدترین دہشت گردی کا واقعہ ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،آخر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں ہم ناکام کیوں ہیں، ہر سانحہ کے بعد مذمت،اعلانات اور فوٹو سیشن کرکے خاموشی اختیار کی جاتی ہے اور دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع مل جاتاہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے معاملات میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں اس کے باوجود اس مسئلہ کو عالمی سطح پر نہیں اٹھایا جارہاہے ،ا نہوں نے کہاکہ کوئٹہ کاالمناک ودردناک واقعہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ قوم کو متحد ہوکر اس دہشت گردی کے ناسور سے جھٹکارے کی پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے خودکش حملہ ہو یا دہشت گردی اسلام کسی صورت تخریب کاری کی اجازت نہیں دیتاانہوں نے کہاکہ جب دہشتگرد کچھ عرصہ کیلئے پلاننگ میں مصروف ہوتے ہیں تو حکمران دہشت گردی کو ختم کردیا کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے اور خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاکر دہشت گردمنظم طریقے سے مذموم کارروائی سرانجام دیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پی ٹی سی کے واقعے میں بکھری لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہاہے، خدارا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحدہوجائے کب تک ہم دشمنوں کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو شہید کراتے رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے اول دن سے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے خلاف سازشیں کیں اور اب ایک بار پھر وہ را کے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں،بھارت کے ایسے ہی ایجنٹ بم دھماکوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین