• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کےرہنماوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ،جمیل احمد کرد ،الخدمت کوئٹہ کے صدر افتخار احمدکاکڑنے رضاکاروں کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کرکےسا نحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم غم زدہ خاندان کیساتھ ہے الخدمت فاؤنڈیشن دکھی خاندان کیساتھ ہر قسم کی تعاون کیلئے تیار ہے حکومت مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظام کرئے ،دریں ثنا الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی ہے اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے بھی پولیس تربیتی کالج کے ہاسٹل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس دہشت گردی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری قوم لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے حملے کے فوراََ بعدامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بلڈ کیمپ قائم کر دیا جس میں الخدمت کے رضاکاروں سمیت عام شہریوں نے خون کا عطیہ دیا،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ،کوئٹہ کے صدر افتخار احمدکاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ایمبولینسزنے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے جبکہ رضاکاروں نے انہیں خون کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا الخدمت کے رضاکاروں کیساتھ شہریوں اور نوجوانوں نے غم کی اس گھڑی میں ہمت وجرات کا مظاہرہ کیا ۔
تازہ ترین