• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اساتذہ و افسران محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ٗ عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن (سیسا)کی جانب سے سیکنڈری سکول ٹیچرز کی سیسا میں شمولیت اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے بوائز سکائوٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ کنونشن سے صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال مشیر جنگلات عبیداللہ جان بابت ایم پی اے عبدالمجید خان اچکزئی اور سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر محمد عمر خان بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اساتذہ اور افسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کو اولیت دے رہی ہے سینئر اساتذہ اورافسر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جب تک یہ طبقہ مطمئن نہیں ہوگا تعلیمی ایمرجنسی پر عملدر آمد کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگاسینئر سٹاف کے مسائل انتظامی ہیں انہیں حل کرنا مشکل نہیں ان کے مسائل کا حل محکمہ کے اپنے مفاد میں ہے سیسا کے صوبائی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر سٹاف صوبہ بھر میں تعلیمی اصلاحات کے لئے شب و روز کام کررہے ہیں ضرورت ا مر کی ہے کہ ان کی محکمانہ پروموشن پر کما حقہ کام کیا جائے تعلیمی بہتری پر توجہ دی جائے سینئر سٹاف کے مسائل کے حل پر حکومت کو کوئی مالی اخراجات برداشت نہیں کرنے پڑینگے سیسا کے چیئرمین مطیب آفریدی سیکرٹری جنرل عبدالحمید صابر اور چیف آرگنائزر محمد اسماعیل کاسی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فورٹائر فارمولہ فوری طورپر بحال کرکے سینئر اساتذہ و افسران میں پائی جانےوالی بے چینی دور کی جائے سینئر اور تجربہ کار افسران و اساتذہ کی سکولز سائیڈ میں موجودگی کے باوجود پرائمری و مڈل سطح کے امتحانات کا ادارہ تجربات کی بھینٹ چڑھاکر کالج سائیڈ کے فرد کے سپرد کرنا دانشمندی نہیں ایسے تجربات سے شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اس کے علاوہ تجربہ کار افسران کو او ایس ڈی کرکے بیوروسائیڈ کے غیر متعلقہ افراد کی ضلعی تعلیمی افسران کی پوسٹوں پر تعیناتی اصول کی خلاف ورزی ہےجسے سیسا کبھی بھی قبول نہیں کریگی ایسے اقدامات سے محکمہ تعلیم میں ہیجاتی صورتحال پیدا ہوگئی ہے انہیں فوری طور پر اپنے محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مجیب اللہ غرشین اورقاسم خان کاکڑ نے کہاکہ سیکنڈری سکول ٹیچرز کی سیسا میں شمولیت نے تنظیم میں نئی روح پھونک دی ہے اور سینئر سٹاف کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اب تنظیم صوبہ بھر کے اضلاع میں فعال ہوگی ۔
تازہ ترین