• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، رحیم آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تا جران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی عین الدین لہڑی حاجی نصر اللہ کاکڑ حاجی موسیٰ خان ترین غلام مہدی ہزارہ حاجی فاروق شاہوانی سید شہاب الدین آغا سید حیدر آغا ڈاکٹر علی احمد قمبرانی محمد حسین ملک اکرم بنگلزئی نصر اللہ شاہوانی عبداللہ بڑیچ خان کاکڑ انجمن تاجران ہزار گنجی زون کے صدر حاجی ظہور احمد کاکڑ سید نوران شاہ آغا دائود خان سلطانزئی سردار نعمت اللہ سلیمانخیل حاجی اسلم ترین عطاء اللہ اچکزئی حاجی نظام کاکڑ سردار ولی ودیگر عہدیداروں نے سانحہ پی ٹی سی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دل خراش واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائی سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہمارے حوصلے پست کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے اس سے بڑھ کر قربانیاں دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ پی ٹی سی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ پی ٹی سی میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور اس بزدلانہ کارروائی کیخلاف آج بدھ 26اکتوبر کو کوئٹہ میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال ہوگی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے آج اپنا کاروبار بند کرکے وطن دشمنوں سے نفرت کا اظہار کریں۔
تازہ ترین