• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ، اکائونٹ اسسٹنٹ اسٹیٹیکل، اسسٹنٹ اے پی ایس کی ترقی کے احکامات دئیے جائیں، ایپکا

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن( ایپکا) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کے صدر خلیل احمد سینئر نائب صدر امان اللہ احمد نواز محمد انور مینگل غلام سرور محمد جمیل بھٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایپکا کا دیرینہ مطالبہ اکائونٹ اسسٹنٹ اسٹیٹیکل اسسٹنٹ کی گریڈ 11 سے 14میں اپ گریڈیشن اشرف اللہ کاکڑ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور انکی ٹیم قطب خان مینگل محمد قاسم مینگل کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے منظوری دے دی ہے ایپکا محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین انکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں امید ہے کہ اکائونٹ اسسٹنٹ اسٹیٹیکل اسسٹنٹ کی گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن دلانے میں کردار ادا کرینگے انہوں نے کہاکہ پس پردہ سازشی عناصر نے اکائونٹ اسسٹنٹ اسٹیٹیکل اسسٹنٹ ، اے پی ایس کی گریڈ 16 میں پروموشن کے کیسز بلا وجہ سرد خانے میں رکھے ہیں اور گریڈ 16 کی تمام آسامیاں محکمہ میں خالی ہیں اور طویل عرصہ سے محکمہ میں خدمات انجام دینے والے ملازمین ترقی کے منتظر ہیں علاوہ ازیں جن ملازمین کی اپ گریڈیشن سابقہ ادوار میں ہوئی ہے اپ گریڈیشن کےاس نوٹیفکیشن پر محکمہ میں عملدرآمد نہیں ہوا جس سے ملازمین میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے پنجاب گورنمنٹ نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ٹیکنیکل کیڈر کے ملازمین کو اپ گریڈ کیا اور صوبائی سطح پر محکمہ ہذا میں مختلف ٹیکنیکل کیڈر خدمات انجام دے رہےہیں انکی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے آخر میں ایک بار پھر انہوں نے محکمہ کے سیکرٹری اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گریڈ 1 سے 6 تک تمام کیڈر بشمول ٹیکنیکل کیڈر کی پروموشن پر عملدرآمد کرایا جائےا ور 2013 سے ترقی کے منتظر اسسٹنٹ اکائونٹ اسسٹنٹ اسٹیٹیکل اسسٹنٹ اے پی ایس کی گریڈ 16 میں ترقی کے احکامات جاری کیے جائیں۔
تازہ ترین