• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) بیوٹمز میں معیشت اور انتظامی امورکے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل اوررجحانات کے عنوان پر مبنی تیسری دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آج ہو گا جس کا افتتاح گورنر بلوچستان و چانسلر بیوٹمز محمدخان اچکزئی کریں گے کانفرنس میں دنیا بھر میں سے ماہرین تعلیم،محققین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے دو روزہ کانفرنس کا مقصد اقتصادیات،معیشت اورانتظامی امور میں درپیش مسائل اور خصوصاًبلوچستان کی معاشی حالت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے گزارشات مرتب کرنا ہے کانفرنس میں پاکستان اوردنیا بھر سے آئے ہوئے محققین پچاس سے زائد تحقیقی مقالے بھی پیش کریں گے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بلوچستان کی اقتصادی اور معاشی ترقی کو سہارہ دینے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ کانفرنس بلوچستان کی اقتصادیات پر مثبت اثرات مرتب کرے گی معیشت اور انتظامی امورکے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل اوررجحانات کے عنوان پر مبنی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ اور جمعرات بیوٹمز تکتو کیمپس میں جاری رہے گی۔
تازہ ترین