• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن تاجران کا سانحہ پی ٹی سی کیخلاف آج شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی اللہ داد ترین یاسین مینگل سعد اللہ پیر علیز ئی نے مشترکہ بیان میں سانحہ پی ٹی سی کے سوگ کوئٹہ سمیت صوبی بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آج کوئٹہ شہر میں کل شٹر ڈائون کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کی تاجربرادری اپنے وکلاء پولیس اور عوام الناس کے خون پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ان واقعات میں جو بھی ملوث ہیں ان کا روکنا سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ابھی کوئٹہ شہریوں کے 8اگست کے سانحہ کے غم کے آنسو خشک نہیں ہوئے تھے کہ ایک بار پھر سیکرٹری زیر تربیت اہلکاروں کو خون میں نہلا دیا گیا جس پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے عوام انتہائی رنجیدہ اور غم زدہ ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہونے اور حکومت وقت کو احساس ذمہ داری دلا نے کیلئے آج بدھ 26اکتوبر کو کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈائون کا اعلان کیا ہے تاجروں سے آج کاروبار مکمل طور پر بند رکھنے کی اپیل ہے ۔
تازہ ترین