• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریعت بل کو شرارت بل کہنےوالے نواز شریف کے وکیل بن گئے ٗ جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن)شریعت بل کو شرارتی بل کہنے والے آج نوازشریف بچاؤ کیلئے اپنی طاقت اور صلاحیت صرف کر رہے ہیں مولانا سمیع الحق نے تین مر تبہ شریعت بل پیش کیا ہے سب سے زیادہ رکاوٹ اپنے ہی نظریاتی اراکین تھے متحدہ مجلس عمل کی صورت میں صرف قومی اسمبلی کے70 کے قریب اراکین تھے اس کے باوجود نہ لال مسجد آپریشن روکا اور نہ ایک مرتبہ قومی اسمبلی میں شریعت پیش ہوا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س)ضلع کوئٹہ کے امیر وصوبائی نائب امیر مولانا عبدالواحد بازئی نے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں200 عمومی اراکین نے شرکت کی مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی کاوشوں سے دو مرتبہ قومی اسمبلی میں بل پیش کیا اور جنرل ضیاء الحق کو بھی شریعت بل لانے کیلئے تیار کیا اور نوازشریف جب پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تب قومی اسمبلی میں بھی شریعت پیش کیا اور نواز شریف بھی یہی بل کیلئے تیار ہوگئے تو ہمارے نظریات سے تعلق رکھنے والے ایک جماعت نے انہیں شرارتی بل کہہ کر اس کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج شروع کی اور ہر مرتبہ بل پیش ہونے پر سب سے زیادہ رکاؤٹ یہی جماعت بنتی رہی نوازشریف جب پہلے مرتبہ وزیراعظم بنے تھے تو ان کی مخالفت اس لئے کر تے تھے کہ شریعت بل پاس نہ ہو نے دے مگر آج اس کے جاء اور بغیر دلیل وکیل بنکر دفاع کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
تازہ ترین