• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولوں کے امتحانات کا طریقہ کار سرکاری بورڈ سے بہتر ہے ٗ جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)پرائیوٹ سکولز کا استحصال کسی صورت قبول نہیں بیف اور بیک جیسے بدعنوان اداروں کے زیر اثر امتحانات لینے کا مقصد کرپشن اور بدعنوانیوں سمیت نقل کو فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی صدر سیف الدین سیفی پریس سیکرٹری حافظ محمد اصغر حریری محمد اشریف کاکڑ اور دیگر نے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ پرائیوٹ سکولز مالکان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہراساں کیا جا رہا ہے وزیر تعلیم نے کمیشن اور بینک بیلنس بڑھانے کی خاطر بیف اور بیک جیسے ادارے بنا کر پرائیوٹ سکولوں پر مسلط کر دیئے حالانکہ پرائیوٹ سکولوں کے امتحانات کا طریقہ کار کئی گنا سرکاری بورڈ سے بہتر ہے اور انکا ماحول نقل سے پاک ہے انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے محکمے میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجو د نہیں جو شخص جتنی چاہے کرپشن کر سکتا ہے وہ کرنے میں مگن ہے انہوںنے کہا کہ آل پرائیوٹ پروگریسواسکولز یونین حکومتی من مانیوں اور بے جا شرائط کیخلاف ہر محاذ پر آواز بلند کریگی ہمیں اپنے نجی اداروں کی سالمیت اور وقار عزیز ہے ہم کسی غیر ملکی تنظیم کے مطالبات ماننے کے پابند ہے نہ اپنے تعلیمی اداروں کی آزادی کو سلب کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین