• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اصلاحات کے دعوے بیانات تک محدود ہیں :بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی زبوں حالی کے خاتمے اور اصلاحات کے دعوے بے بنیاد اور صرف کاغذوں تک محدودہیں حقیقی حوالے سے بلوچستان بھر کے اسکولز اور کالجز مکمل طور پر مسائل سے دوچار ہیں تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور تعلیمی سہولیات کی شدید کمی ہے سائنس کے مضامین کے لیے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے صرف اشتہارات کا سہارا لے کر لیکراور بلوچستان کے طلباء کو نقل کے نام پر بدنام کرکے تعلیمی مسائل کو ختم نہیں کیا جاسکتا محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے نام پر سیاسی شعبدہ بازی کی گئی گذشتہ بھرتیوں کے حق دار امید وار تاحال دفاتر کے چکرکاٹ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی سی اولڈر کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور انہیں یقین دلایا کہ بی ایس او کسی بھی کرپشن کو قبول نہیں کرے گی۔ 
تازہ ترین