• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر انسانوں کی قتل گاہ بن گیا ٗ بلوچستان بس فیڈریشن

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سید جان لہڑی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری نائب صدر اور لوکل روٹ کے صدر بابو شفیع جنرل سیکرٹری شیر احمد بلوچ حاجی محمد اسحاق بازئی اقبال جتک ملک زمیر شاہوانی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے نہ ہمارے حوصلوں میں کمی آئے گی حاجی اختر جان کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کوئٹہ کے شہریوں پر اسی طرح کے حملے پہلے بھی ہو چکے ہیں لیکن حکومت خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوئی کوئٹہ شہر اب انسانوں کا قتل گاہ بن چکا ہے ایک طرف سی پیک منصوبے کا چرچا زور و شور سے جاری ہے دوسری طرف صوبے کے عوام جنازوں کو اٹھانے اور فاتحہ خوانی کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے حکومتی مشینری کوبروئے کار لایا جائے۔
تازہ ترین