• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران پرنس روڈکی جانب سے شٹرڈائون کی حمایت

کوئٹہ(پ ر)انجمن تاجران پرنس روڈ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت پرنس روڈ احسان اللہ خان کاکڑ کے ہوا جس میں سانحہ پی ٹی سی کے واقعہ کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ابھی تک ہم شہید وکلاء کو بھی نہیں بھولے کہ ایک اور دلسوز واقعہ رونما ہوا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام تاجر برادری آج کی شٹرڈائون ہڑتال کی حمایت کرتی ہے اور سپریم کورٹ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اس سانحہ کا از خود نوٹس لے اجلاس میں بلوچستان کی تمام تاجربرادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج اپنی دکانیں مکمل بند رکھیں ۔
تازہ ترین