• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’میں موت کو شکست دینا چاہتا ہوں۔‘‘
میں نے سوویں سال گرہ پر خواہش ظاہر کی۔
’’دماغ ہمیشہ زندہ رہ سکتا ہے۔
لیکن جسم ایک دن مر جاتا ہے۔‘‘
ڈاکٹر نے کہا۔
میں نے ڈاکٹر کو منہ مانگی رقم ادا کی۔
اس نے ایک جوان جسم میں میرا دماغ نصب کردیا۔
چند سال بعد ہارٹ اٹیک ہوا۔
میں نے دوسرا جسم خرید لیا۔
اس کے گردے فیل ہوگئے۔
میں نے تیسرا جسم خرید لیا۔
اسے جگر کا کینسر ہوگیا۔
میں نے چوتھا جسم خرید لیا۔
پھر ایک دن ڈاکٹر نے بتایا،
’’اس بار آپ کے دماغ میں ٹیومر ہوگیا ہے۔‘‘
تازہ ترین