• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد میں کوئی فرق نہیں آیا،میرواعظ

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد میں کوئی فرق نہیں آیا جبکہ کشمیری رہنمائوں پروفیسر عبدالغنی بھٹ، مولانا عباس انصاری، خواجہ بلال غنی لون، خواجہ مقصود احمد بٹ اور علامہ حسن بٹ گامی و دیگر نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں فورسز کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے پاکستان کے خلاف ہر طرف سے محاذ کھول دیئے ہیں عالمی طاقتیں بھارت کے ذریعہ سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبہ کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔میرواعظ عمرفاروق نے مزید کہا کہ 1947ء سے لیکر آج تک ظلم و تشدد اور جبر و استبداد کے وہ کون سے ہتھکنڈے ہیں جو بھارت نے مظلوم کشمیریوں کے عزم اور استقلال کو توڑنے کیلئے یہاں استعمال نہیں کئے  لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام تر مظالم اور قتل و غارت گری کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد اور عزم میں کوئی فرق نہیں آیا ہے اور آج صورتحال یہ ہے کہ وادی کشمیر سے لیکر خطہ چناب اور خط پیر پنچال سے لیکر دراس اور کرگل تک عوام یک زبان ہیں اور آزادی کے مطالبہ کو لیکر سبھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور جگہ جگہ پر جوش مظاہرے کئے جارہے ہیں جو بھارتی حکومت کیلئے چشم کشا اور نوشتہ دیوار ہے جس سے وہ جان بوجھ کر چشم پوشی کررہی ہے۔
تازہ ترین