• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اے دل ہے مشکل ‘‘تنازع:شبانہ اعظمی نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کو’’بروکر‘‘قرار دے دیا

ممبئی (جنگ نیوز) بھارت میں فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘کی ریلیز کے بدلے بھارتی فوج کو 5کروڑ روپے بھتے کی ڈیل پربھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی پھٹ پڑیں اور مہاراشٹر کےوزیر اعلیٰ کو’’بروکر‘‘اورریاست کو ’’سوری اسٹیٹ آف افیئرز‘‘قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تو کرن جوہر کی فلم کی ریلیز کےلیے گرین سگنل دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیندر نے راج ٹھاکرے سے بھتے کےبدلے سودے بازی کر کے حب الوطنی 5کروڑ روپے میں بیچ دی۔دہلی کےوزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نےبھی فواد خان کی فلم کےمعاملے پرمودی سرکار کو کھری کھری سنادیں ، وہ بولے ’’بی جے پی ملک کو تباہ کر دے گی ‘‘۔دوسری جانب سابق بھارتی فوجیوں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
تازہ ترین