• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100ارب ڈالر سے زائد مالیت کا ٹاٹا گروپ دوبارہ ’’رتن ٹاٹا ‘‘کو مل گیا

 لندن(جنگ نیوز)100ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثوں والے بھارت کے سب سے بڑے صنعتی گروپ ٹاٹا کا انتظام دوبارہ رتن ٹاٹا کے ہاتھ میں آ گیا ہے،رتن ٹاٹا جن کی عمر اس وقت 78 برس ہے، ماضی میں بھی 21 برس تک اس گروپ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ 2012ء میں رتن ٹاٹا کی جگہ سائرس مستری اس بزنس گروپ کے سربراہ بن گئے تھے،  مستری کا ان کے عہدے سے علیحدہ ہونا اس لیے حیران کن تھا کہ انہوں نے ابھی گزشتہ مہینے ہی ٹاٹا گروپ کے لیے اپنی طویل المدتی پالیسی کی تفصیلات پیش کی تھیں۔ٹاٹا گروپ کی بنیاد 1868ء میں برطانوی نوآبادیاتی دور میں پارسی صنعت کار جمشید جی ٹاٹا نے رکھی تھی، اس وقت یہ گروپ فولاد سازی سے لے کر نمک تک کی صنعت میں بیسیوں پیداواری اور کاروباری اداروں کا مالک ہےجن میں کاریں تیار کرنے والی بھارتی کمپنی ٹاٹا موٹرز بھی شامل ہے۔ٹاٹا موٹرز اس گروپ کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو برطانوی کار ساز اداروں ’جیگوار‘ اور ’لینڈ روور‘ کی بھی مالک ہے۔
تازہ ترین