• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائنوسارزبھی سماجی حیوان تھے،تازہ تحقیقی رپورٹ

ٹورنٹو(جنگ نیوز)عجیب الخلقت جانور ڈائنوسارز بھی سماجی حیوان تھے جو اپنے جیسے جانوروں کے ساتھ غول کی صورت میں رہنے کے رویے کی وجہ سے ایک ساتھ جیتے رہے اورساتھ ہی مرگئے۔یہ بات ایک تازہ تحقیقی مطالعے کے بعد ایک رپورٹکہی گئی ہے جبکہ یہ خیال اس دیرینہ نظریہ  کے خلاف ہے جس کے مطابق یہ دیوہیکل مخلوقات تنہا رہنے والے آوارہ دیو پیکر جانور تھے۔ کینیڈا میں یونیورسٹی آف البرٹاکے پی ایچ ڈی طالبعلم گریگوری فنسٹون نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈائنوسارسے متعلق عمومی خیال ان کی تنہائی،سفاکیت والے عظیم الجثہ جانورجو کھانے کے لئے ہر وقت دوڑتے تھے کی عکاسی کرتا ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہماری دریافت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ڈائنوساربھی موجودہ جانوروں سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے بسبت اس کے کہ جیسالوگ سراہتے ہیں ۔فنسٹون کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ اس میں کھلاڑی مختلف ہیں،یہ ثبوت اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ڈائنوسارسماجی حیوان تھے جو ایک غول کی صورت میں رہنا پسند کرتے تھے اوراپنی اسی عادت کی وجہ سے وہ ایک ساتھ غول کی صورت میں زندگی گزارتے رہے اوراسی دوران ان کی موت بھی ہوئی۔اس تحقیقی مقالےسے متعلق حقائق جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوچکی ہیں۔
تازہ ترین