• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر، چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ ، 8افغان سرحدی اہلکار ہلاک

کابل  (اے پی پی، اے پی )ننگرہار میں طورخم بارڈر کے قریب چیک پوسٹ پر حملے میں 8افغان سرحدی پولیس اہلکار ہلاک،4زخمی  ہوگئے ،افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجاب دانش نے بتا  یا  کہ پیر اور منگل کی شب طالبان نے پاکستان کی سرحد طورخم کے قریبی علاقے میں فوجی چوکی پر حملہ کر دیا ،جس سے 8افغان سرحدی پولیس اہلکار ہلاک،4زخمی  ہوگئے،دوسری طرف  افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران 100سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے،کنڑ میں ڈرون حملوں میں دو عرب جنگجووں سمیت 32عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں جھڑپوں میں 34عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق اس دوران گریشک میں طالبان کی جیل سے6 شہریوں کو رہائی دلائی گئی۔حکام کے مطابق طالبان کے خلاف بشران اوربولان کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے،مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں دوعرب جنگجووں سمیت 32افراد ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس سربراہ کے مطابق مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے کئی ارکان بھی شامل ہیں۔شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران 32عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔حکام نے بتایا کہ آپریشن فیض آباد کے علاقہ میں کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ اس دوران طالبان کے کئی حملوں کو ناکام بنایا گیا۔بادغیس میں جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین