• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد ، تھہیم برادری کے 4افراد کے قتل کےدوہفتے بعد بھی سخت کشیدگی

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں زرعی زمین کے تنازع پر تھہیم برادری کے 4افراد  کے قتل کے دوہفتے بعد بھی  علاقے میں کشیدگی جاری  ہے متحارب گروہوں نے مورچے قائم کرلئے ہیں ، کاروبار متاثر بچوں کا اسکول جانا بند ہو گیا، پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود قصبہ محبت تھیم میں 14اکتوبر کو زرعی زمین کے تبازعہ پر سید برادری اور قمبرانی برادری کی جانب سے تھیم برادری کے لوگوں پر حملہ کرکے 4افراد کو قتل کرنے والے واقعے کے بعد قبائل میں سخت کشیدگی جاری ہے اور قبائل اپنے اپنے علاقوں میں مورچہ بند ہوچکے ہیں، قبائل میں جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے علاقہ کا کوئی سردار یا حکومتی نمائندہ میدان میں نہیں آیا ہے جس کے باعث قبائل میں جاری کشیدگی مزید تیز ہوگئی ہے،سید، قمبرانی اور تھیم برادری کے درمیان جاری تنازعہ میں تھیم برادری کے 4جبکہ قمبرانی برادری کا ایک شخص قتل ہوچکا ہے ، جیکب آباد میں جاری قبائلی تنازعات کو روکنے کے لیے منتخب نمائندوں اور پولیس کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے جس کے باعث مزید خونی تصادم کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین