• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکیکوناکائو نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے منگل کو ملاقات کی ، اسحاق ڈار نے اے ڈی بی کے صدر کادورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور انہیں دوسری مرتبہ ایشیائی ترقیاتی بنک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، صدر ناکائو جو کیرک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں ان سے گفتگوکرتےہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، وزیر خزانہ نے پاکستان میں ہونیوالی حالیہ اقتصادی پیش رفت سے بھی صدر اے ڈی بی کو آگاہ کیا ، صدر ناکائو نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ بلند زر مبادلہ کے ذخائر،مہنگائی کی شرح کا یک عددی ہونا اور جی ڈی پی کی متوقع بلند شرح کے باعث اے ڈی پی کے لیے پاکستان ایک اہم ترقیاتی شراکت دار بن چکاہے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کے انفراسٹرکچر ، ریلوے ، سڑکوں ، بندرگاہوں میں سہولیات اور توانائی کے شعبوں میں اپنی امداد بڑھانا چاہتا ہے۔دریں اثناءچین کے نائب وزیر خزانہ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کیرک کو کامیاب بنانا چاہتا ہے ، سی پیک کے تحت پا کستان اور چین سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہونگے ، وزیر خزانہ نےکہا کہ پاکستان کیرک کے پلیٹ فارم پر چین کے خطے کی بہتری کے لیے مجوزہ اقدامات کی حمایت کرے گا، چین کے نائب وزیر خزانہ نے اسحاق ڈار کو چین کے وزیر خزانہ لیو جیوئی کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کے وژن کا عکاس ہے ۔  
تازہ ترین