• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کی ہائیڈرو تھراپی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی جاسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر طبی اداروں کی جانب سے جواب نہ آنے پر بغیر کسی کاروائی کے سماعت29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں طبی اداروں کی جانب سے ہائیڈرو تھراپی اور سرجری سے متعلق رپورٹ پیش نہ کی جا سکی جسکے باعث عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے29  اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے ڈاکٹر عاصم کی کمر کے آپریشن اور ہائیڈرو تھراپی سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے ۔آئندہ سماعت پر میڈیکل بورڈ کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف نیب نے 462 ارب روپے کرپشن کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
تازہ ترین