لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 19یا 20نومبر کوننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے وزیراعظم کو سمری بھیجی جا چکی ہے جبکہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔