• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مجھ پر حملہ کرا سکتا ہے ، مشال ملک نے وفاقی حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد(آئی این پی) ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے وفاقی حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی، مشال ملک نے سکیورٹی کی فراہمی کے لئے وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ان پر حملہ کر ا سکتا ہے ۔منگل کو سرکاری ذرائع کے مطابق مشال ملک کی طرف سے وزارت داخلہ کو گزشتہ ہفتے ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ان پرکسی بھی وقت کہیں بھی حملہ کروا سکتا ہے اور اس حملے کو بنیاد بنا کر بھارت دنیا میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرے گا کہ کشمیری پاکستان میں محفوظ نہیں ہیںان پر پاکستان میں حملے ہو رہے ہیں، ذرائع کے مطابق مشال ملک نے اپنی رہائش گاہ پراور دوران نقل و حرکت سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست کی ہے ، مشال ملک کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی حتمی منظوری وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دینگے۔
تازہ ترین